راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ماہانہ اجلاس میں کنٹونمنٹ جنرل ہسپتال کیلئے نئی آسامیوں کی منظوری کے ساتھ ساتھ 15بلڈنگ چیکروں کی آسامیاں تخلیق کرنے ،121 رہائشی و کمرشل نقشوں ، ترقیاتی کاموں کی منظوری دیتے ہوئے پچاس سے زائد نکاتی ایجنڈے کی منظوری دے دی گئی۔ کنٹو نمنٹ بورڈ راولپنڈی کا ماہانہ اجلاس گزشتہ روز پریذیڈنٹ بریگیڈیئر شہزا د تنو یر کی زیر صدارت ہوا ،اجلاس میں ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ، وا ئس پریذ یڈنٹ ملک منیر احمد اور نا مز د /منتخب ممبران نے شرکت کی۔ جب اجلاس شروع ہوا تو سب سے پہلے بر یگیڈیئر شہزا د تنو یر نے بحیثیت صدر کنٹو نمنٹ بو رڈ حلف اٹھا یا ۔تر جمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطا بق اجلاس میں ما ہا نہ اکا ئونٹس اخراجا ت و آمدن کے سا تھ ٹیکس /پا نی کے وا جبا ت کی وصو لی،ملازمین کی بیما ری کے دوران علا ج کی مد میں ہونے والے اخراجات کی ادا ئیگی و کلیم ،مختلف عوا می کا م بشمو ل گلیو ں کی تعمیرو مر مت کی منظو ری ،عا رضی ملا زمین ڈاکٹر ز /ٹیچر ز کی جا ری مد ت ملازمت میں تو سیع ،ملا زمین کو مو ٹر سا ئیکل ایڈ وا نس کی منظو ری دی گئی۔ اجلاس میں کینٹ کے علا قہ میں مو جو د خا لی پلا ٹو ں میں کو ڑا پھینکنے کی صو رت میں پلا ٹ ما لک کو جر مانہ کی تجو یز با زا ر کمیٹی کو بھجوا دی گئی ،اجلاس میں عوا م کی سہو لت کے پیش نظر عوا می سہو لیا تی مر کز میں Q-MATICمشین کا رآمد بنا نے ،کنٹو نمنٹ جنرل ہسپتا ل کے نا کا رہ سا ما ن کی نیلا می ،11۔مر یضو ں کی طبی سہو لیا ت کی بہتری کیلئے تھو ک میں ادویا ت و دیگر آلا ت کے خر ید اری، جا ئیدا د منتقلی کے 06کیسز،کنٹو نمنٹ جنرل ہسپتا ل میں (ڈمب ویٹر ) آپر یشن تھیٹر لفٹ کی تنصیب کی کو ٹیشن کے ساتھ ساتھ 115رہا ئشی اور 6کمر شل نقشہ جا ت کی بھی منظوری دی گئی ۔