ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل ملتان میں دہشتگردی سے نمٹنے کی فرضی مشق اور دھماکےکئے گئے ۔ اس موقع پر سائرن بجایا گیا ۔ضلعی انتظامیہ ، پاک آرمی ، سٹی پولیس آفسیر ، ایگزیکٹیو ہیلتھ آفیسر ،ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس، ریسیکو 1122ملتان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اندرون و بیرون جیل آپریشن کو کامیاب بنایا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ عامر عمر قریشی ، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ طارق محمود ،(ایگزیکٹیو) اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عار ف نثار (جوڈیشل )اور دیگر جیل آفیسران نے نگرانی کی ۔