• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا طوطا بن کر بھارت کی زبان بول رہا ہے،رحمان ملک

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ امریکہ طوطا بن کر بھارت کی زبان بول رہا ہے مگر ہم کسی کے سامنے جھکنے والے یا ڈرنے والے نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹورس مال میں سعودی ایمبسی کی طرف سے خانہ کعبہ کے غلافوں کے لگائے میوزم کے دورہ کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں یا انہوں نے کہا کہ تمام مسلم ممالک متحد یں اسلام امن کا درس دیتا ہے اور امن کا پیمبر ہے داعش کو بنانے والا مغرب خود ہے لیکن الزام مسلمانوں پر لگا رہا ہے امریکہ کو اپنا رویہ بدلنا ہو گا اور پاکستان کی قربانیوں کو ماننا ہو گا کیونکہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں امریکہ طوطا بن کر بھارت کی زبان بولنے سے اجنتاب کرتے ہوئے پاکستان کی قربانیوں کو سرا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بھارت جان لیں کہ ہم کسی کے سامنے جھکنے والے نہیں اور نہ ہی کسی سے ڈرنے والے ہیں ہم اپنی قوم کی حفاظت کے لئے ہمہ تن تیار ہیں۔

تازہ ترین