سکھر (بیورو رپورٹ)ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے کمشنر سکھرڈویژن کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے، انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد اپنے آفس میں افسران اور اسٹاف کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا اور انہیں ہدایت کی کہ وقت کی پابندی ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بعدازاں کمشنر سکھرڈویژن ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے کمشنر آفس کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پرکمشنر سکھرڈویژن ڈاکٹر محمد عثمان چاچڑ نے تمام افسران اور عملے کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ایمانداری اور فرض شناسی کا مظاہرہ کریں اور دن رات محنت کریں تا کہ لوگوں کے مسائل حل کئے جائیں ۔