• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،مختلف علاقوں میں مچھروں کی بہتات ،امراض میں اضافے کا خدشہ

سکھر (بیورو رپورٹ) شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں میں مچھروں کی بہتات نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا، مچھروں کے کاٹنے سے شہری مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کے شعبہ صحت کی جانب سے طویل عرصے سے شہر میں مچھر مار اسپرے نہیں کیا گیا ہے.گنجان آبادی والے علاقوں پرانا سکھر، وسپور محلہ، رائل روڈ، مائکرو کالونی، نمائش چوک، ریجنٹ سینما، بھوسہ لائن، نواں گوٹھ، نیوپنڈ، آدم شاہ کالونی، بہار کالونی، بچل شاہ میانی ودیگر علاقوں میں مچھروں کی بہتات ہے بالخصوص وہ علاقے جہاں پر گند و کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، ان علاقوں میں مچھروں کی افزائش نسل ہورہی ہے۔
تازہ ترین