• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’دشمن ملک شرارتوں سے باز نہ آیا تو
اس کا اچھی طرح علاج کریں گے۔
اس پر بم باری کریں گے،
میزائل پھینکیں گے،
اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔‘‘
ڈوڈو کا سیکریٹری یہ بیان لکھ کر لایا۔
’’سر، آپ کے نام سے اخبارات کو جاری کر دوں؟‘‘
اس نے دریافت کیا۔
’’نہیں، رہنے دو۔‘‘
ڈوڈو نے منع کیا۔
"آج کل گرما گرم بیانات آ رہے ہیں۔
آپ کیوں منع کر رہے ہیں؟"
سیکریٹری نے پوچھا۔
ڈوڈو نے نظر چراتے ہوئے کہا،
’’میرے بھتیجے کے دل میں سوراخ ہے۔
بھائی اسے لے کر آپریشن کے لئے دشمن ملک گیا ہے۔‘‘

تازہ ترین