• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریمیک فلم میں کام کرنا پسند نہیں ،ودیا بالن

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن نے کہاہے کہ انہیں فلموں کے ریمیک میں کام کرنا پسند نہیں،مجھے لگتا ہے کہ اس عمل سے کلاسک فلموں کی اہمیت کم ہوتی ہے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ودیا بالن کو فلم ’ صدمہ ‘ کے ریمیک میں سری دیوی کے کردار کی پیش کش کی گئی تو انہوں نے انکار کردیا اور کہا کہ مجھے ریمیک فلموں میں کام کرنا پسند نہی ہے۔

ودیا نے کہا کہ ان کی پسندیدہ فلموں میں ہریشی کیش مکھرجی کی فلم ’آنند‘، رامیش سیپی کی ’شعلے‘، مہیش بھٹ کی ’آرتھ‘ اور شیکھر کپور کی ’مسٹر انڈیا‘ شامل ہیں۔

ودیا بالن آج کل فلم ’تمہاری سولو‘ پر کام کر رہی ہیں ،جس میں وہ ایک لاپرواہ گھریلو خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں ، جو 24نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین