اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)سابق وزیر داخلہ و پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ آئی بی کے مبینہ خط کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے، مجھے خط کے جعلی ہونے کاامکان زیادہ نظر آتا ہے،نئے چیئرمین نیب ایک سچے آدمی ہیں وہ سابقہ جج بھی ہیں، سب کو نئے چیئرمین نیب کو سپورٹ کرنا چاہیے۔ ہم تجارت بڑھانے کیلئے سی پیک بنا رہے ہیں، اسی کا فائدہ سب کو ہوگا، ہمیں آگے بڑھنا چاہیے اور سی پیک کو مکمل کرنا چاہیے، مودی نے پاکستان کی مخالفت کرنے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے۔
منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رحمن ملک نے کہا کہ امریکا نے شوشا چھوڑا ہے کہ سی پیک کا راستہ متنازع ہے، پہلے وسطی اشیاء سے دہلی تک ساری تجارت شاہراہ ریشم سے ہوتی تھی، آج وہ متنازع کیسے ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم تجارت بڑھانے کیلئے سی پیک بنا رہے ہیں، اس کا فائدہ سب کو ہو گا۔