کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر رحیم کاکڑ، نسیم الرحمن، سرور بازئی، سلیم قریشی نے چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی سربراہی میں کوئٹہ بلڈنگ کوڈ اتھارٹی قائم کی جائے کیونکہ کوئٹہ ریڈ زون پر واقع ہے اور خدانخواستہ کسی مشکل کی صورت میں شہر میں نقصانات کاکون ذمہ دار ہوگا یہاں قانون کی عملداری قائم کرنے کیلئے بلڈنگ کوڈ اتھارٹی کاقیام ضروری ہے بیانات کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری چیف سیکرٹری،کمشنر کوئٹہ کی سربراہی میں ایک با عمل اتھارٹی قائم کی جائے اور جتنے غلط کام ہوئے ہیں ان کو فوری ختم کیا جائے ۔