• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بحریہ کے نئے سربراہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرزاسلام آباد کا دورہ

پاک بحریہ کے نئے تعینات ہونے والے سربراہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی نے آج ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔

ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آبادآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان نے ان کا استقبال کیا۔انہوں نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کا پرنسپل اسٹاف آفیسر ز کا ان سے تعارف کرایا گیا۔

بعد ازا ں پاک بحریہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ائیر چیف نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کو پاک بحریہ کی کمان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ایئر چیف سہیل امان نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایڈمرل ظفر محمودعباسی کی قیادت میں پاک بحریہ مزید ترقی کرے گی۔ ائیر چیف نے دونوں افواج کے مابین موجود ہم آہنگی کو مزید بڑھانے اور اسے نئی بلندیوں تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

تازہ ترین