• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹ، شیری رحمان کو بولنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (ممتاز علوی) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کو کیپٹن (ر) محمد صفدر کی ملک کی ایک اقلیتی کمیونٹی کیخلاف کی جانے والی نفرت انگیز تقریر پر بولنے سے روک دیا۔ رضا ربانی نے شیری رحمان کو کیپٹن صفدر کی قادیانی کمیونٹی اور کچھ ارکان پارلیمنٹ کیخلاف تقریر کے حوالے سے عوامی اہمیت کے نقطے پر بات کرنے سے روکا۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہمارا ایمان اس قدر کمزور نہیں کہ اسے گمراہ کیا جا سکے، ایک رکن اسمبلی (صفدر ) نے ایک اقلیتی کمیونٹی (قادیانی) کیخلاف نعرے لگائے، یہ بات نفرت انگیز خطاب کے زمرے میں آتی ہے اور اُن کیخلاف اس پر کارروائی ہونا چاہئے۔ اس پر رضا ربانی نے شیری رحمان کا مائیک بند کر دیا اور کہا کہ دوسر ے ایوان کے رکن کے بارے میں بات کی اجازت نہیں کیونکہ کیپٹن (ر) صفدر رکن قومی اسمبلی ہیں۔

اس پر شیری رحمان مایوس نظر آئیں اور مائیکروفون بند ہونے کے باوجود انہوں نے کہا کہ اگر یہ ایوان اس اہمیت کے حامل معاملے پر بات کی اجازت نہیں دیتا تو اس معاملے کو اٹھانے کیلئے کوئی اور درست جگہ کیا ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین