• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت سے محاذ آرائی نہیں ہونی چاہئے،چوہدری نثار

Should Not Face Any Kind Of Court Chaudhry Nisar

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی ہے، عدالت سے کسی قسم کی محاذ آرائی نہیں ہونی چاہئے۔ایک عدالت سے مطمئن نہ ہوں تو دوسری عدالت جانا چاہئے۔

چوہدری نثار نے ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مقدمہ تحقیقات سے پہلے درج کرنا مناسب نہیں،آئی بی کے نام سے جاری کردہ خط اور فہرست میری تحقیق کے مطابق جعلی ہے،کوئی فارورڈ بلاک بن رہا ہے نہ ن لیگ میں کوئی گروپ بندی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے محاذ آرائی نوز شریف اور شریف خاندان کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔نواز شریف اور شریف فیملی کے خلاف مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہونا ہے۔ایک عدالت سے مطمئن نہ ہوں تو دوسری عدالت جانا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنے ضمیر اور خمیر کے مطابق سیاست کرنی ہے،شیخ رشید مایوس ہیں ،ان کی خواہشات کے مطابق سیاست نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک کے خلاف مشترکہ آپریشن کا بیان انتہائی تشویش ناک ہے،کوئی بھی آزاد اور خود مختار ملک اس قسم کی تجویز نہیں دے سکتا،اگر ایسا نہیں کہا گیا تو اس کی تردید ہونی چاہئے،پاکستان میں آپریشن کے لیے ہماری فوج کافی ہے۔

تازہ ترین