وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران نیب کے گواہ طارق جاوید نے اسحاق ڈار کی اہلیہ، ہجویری مضاربہ اور ہجویری ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے3بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کر دیں۔
وکیل صفائی خواجہ حارث کی جرح میں استغاثہ کے گواہ شاہد عزیزنے بھی بیان ریکارڈ کرایا۔
بیان ریکارڈ کراتے ہوئے شاہد عزیز نے بتایا کہ قومی سرمایہ کاری ٹرسٹ کے یونٹس کی خریداری میں کوئی غیر قانونی بات نہیںاور اسحاق ڈار نے تو قانون کے مطابق رقم وصول کی۔
احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی اگلی سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کردی۔