سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا۔
ڈسکہ میں تیزرفتار بس کی ٹکر سے فرسٹ ایئر کا طالب علم جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد مشتعل طالب علموں نے حادثے کی ذمے دار بس کو آگ لگا دی۔
پولیس نے پہنچ کر صورت حال کو قابو میں کیا اور مشتعل افراد کو منتشر کیا، فائر بریگیڈ کے عملے نے جلتی ہوئی بس کی آگ کو بجھایا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے کالج کے طالب علم کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔