• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر،زرعی کاشت کے حوالے سے آگاہی سیمینار

سکھر (بیورو رپورٹ)محکمہ ایگریکلچر ایکسٹینشن ضلع سکھر کی جانب سے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے تعاون سے پنو عاقل تعلقہ کے گاؤں سلطانپور میں آبادگاروں کو کپاس ، گنا ، گندم اور دیگر زرعی کاشت کے سلسلے میں آگاہی سیمینار منعقد کیا گیا ، سیمینار کے دوران زرعی ماہرین اور محکمہ زراعت کے افسران نے کپاس کے آبادگاروں کو مشورہ دیاکہ کپاس کی چنائی پودے سے نکلے ہوئے کپاس کے ٹینڈے50 فیصد کھل جانے کے بعد شروع کی جائے اور کپاس کو گھاس پھوس، پانی یا دوسری کسی چیز کی ملاوٹ سے پاک رکھ کر کپڑے کے تھیلوں میں رکھا جائے ، جس سے اس کی قیمت میں اضافہ ہو گا۔

تازہ ترین