کوئٹہ میں پولیس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2 اہلکاروں سمیت 3 افرادزخمی ہوگئے۔زخمی پولیس اہلکاروں کوسول اسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ فقیرمحمدروڈپرپیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہےجسے اسپتال منتقل کردیا گیا۔