• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ تفتان شاہراہ پرسلطان چڑھائی کی کٹائی کی جائے ،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ(پ ر)جمعیت نظریاتی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ کوئٹہ تفتان نوشکی بین الاقوامی شاہراہ پر سلطان چڑھائی جو خونی چرھائی کے نام سے مشہور ہے کیلئے منظور فنڈز سے کٹائی کی جائے اور اطراف میں سڑکوں کی تعمیر سے مسئلہ حل نہیں مزید گھمبیرہو جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلع نوشکی کے امیر قاری عبدالباسط سے گفتگو میں کیا انہوںنے کہا کہ سلطان چڑھائی پر روزانہ ٹریفک حادثات معمول اور اب تک سیکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور مذکورہ چڑھائی کو کاٹنے کیلئے فنڈز منظور ہو چکے ہیں لیکن بعض عناصر اس فنڈز کو خوردبرداور اپنی جیب گرم کرنے کیلئے وہ چڑھائی و موڑوں کی کٹائی کے بجائے اطراف میں سڑکوں کی تعمیر کے خود ساختہ منصوبے بنا رہے ہیں جو ناقابل قبول ہے اس سے مسئلہ حل نہیں ہو گا انہوںنے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ سلطان خطرناک چڑھائی کو مکمل کاٹ کرسڑک تعمیر کے منصوبے کو عملی جامہ پہنچانےکی خصوصی ذاتی نگرانی کرتے ہوئے اس خونی مقامات پر ٹریفک کے روزانہ خوفناک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں اور منصوبے کو ناکامی سے دوچار کرنے والے بااثر افراد کیخلاف فوری کارروائی کرکے قومی خزانے میں خوردبرد کے منصوبے کو ناکام بنایا جائے۔
تازہ ترین