• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: ڈینگی کی ایک مریضہ انتقال کر گئی

Woman Died Of Dengue Fever In Peshawar

پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں ڈینگی وائرس سے آج ایک اور خاتون انتقال کر گئی، جس کے بعد گزشتہ ساڑھے تین ماہ کے دوران صوبہ خیبر پختون خوا میں اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 55 ہو گئی۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کےمطابق پشاور کے علاقے سفید ڈھیری کی 25 سالہ رہائشی ثناء مریم کو ڈینگی وائرس میں مبتلا ہونے پر خیبر ٹیچنگ اسپتال میں 12 اکتوبر کو داخل کرایا گیا تھا، تاہم وہ آج انتقال کر گئی۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور سمیت صوبے بھر میں آج 1574 افراد کا معا ئنہ کیا گیا،جن میں سے 455 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔

ان 455 افراد میں سے 127 افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے، صوبے کے اسپتالوں میں اس وقت ڈینگی سے متاثرہ 438 افراد زیرعلاج ہیں۔

تازہ ترین