کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ارباب عبدالظاہر کاسی اور میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں اکثر زمینیں کاسی اور شاہوانی قبائل کی ملکیت ہیں کوئٹہ کے شہریوں کو اچھی اور پروقارزندگی دینے کیلئے اسکیموں کی اشد ضرورت ہے کچھ عناصر نے کاسی بحریہ ٹائون کو بدنام کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کیا ہے جس کی ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاسی بحریہ ٹائون کے زیر اہتمام پہلے کسٹمرز کنونشن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی رہنما سردار احمد خان شاہوانی ٗ پشتونخوامیپ کی مرکزی کمیٹی کے ممبر سردار یوسف خان کاکڑ ٗ ملک باز محمد کاسی ٗ حاجی عبدالکریم خلجی اور چیف ایگزیکٹو کاسی بحریہ ٹائون نسیم خان کاسی نے بھی خطاب کیا ۔ میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ نے کہا ہے کہ حکومت اگر خود کوئی کام نہیںکر سکتی تو دوسروں کی حوصلہ افزائی کرے ہمیں کوئٹہ میں اس طرح کی اسکیموں کی ا شد ضرورت ہے اور یہ ایک اچھا اقدام ہے لوگوں کو کم قیمت پر سستی اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہئے عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنمانواب ارباب عبدالظاہر کاسی نے کہا ہے کہ آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ کاسی بحریہ ٹائون آپ کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے گا عوام کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اس موقع پر چیف ایگزیکٹو نسیم خان کاسی نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسکیم میں 290ایکڑ زمین کی چار دیواری اور لیول کا کام مکمل ہو چکا ہے عنقریب اسکیم میں سڑ کوں کا جا بچھایا جائے گا اور جلد از جلد تمام کسٹمرز کو ان کے پلاٹ حوالے کئے جائیں گے ۔