• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجر فیڈرر نے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار اور ومبلڈن اوپن چیمپئن راجر فیڈرر نے شنگھائی ماسٹرز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ایونٹ جیت لیا۔

فیڈرر نے فائنل میں ہسپانوی اسٹار عالمی نمبر ایک اور 16 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن رافیل نڈال کو شکست دیکر رواں سال کا چھٹا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل میچ ایک گھنٹہ اور 12 منٹ تک جاری رہا۔ چین کے شہر شنگھائی میں جاری ایونٹ میں اتوار کو کھیلے گئے مینز سنگلز فائنل میں رافیل نڈال کا مقابلہ راجر فیڈرر سے تھا۔

دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا ،تاہم راجر فیڈرر نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی نمبر ایک رافیل نڈال کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے ہرا کر ٹائٹل جیتا لیا۔

رواں سال راجر فیڈرر کا یہ چھٹا ٹائٹل ہے جو انہوں نے اپنے نام کیا۔

تازہ ترین