• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستاایس اکتوبر کو برلن میں کشمیر ملین مارچ تاریخی ہوگا، پرویز چوہدری

نیو کاسل (پ ر)آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے27اکتوبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں کشمیر ملین مارچ کے اعلان سےتحریک آزادی کشمیر پر نئی روح پھونک دی ہے۔ مسئلہ کشمیر ایک قوی ایشو ہے جس پر سب کو یکجا ہوکر جدوجہد کرنی چاہیے۔ بھارت کے توسیع پسندانہ اقدامات کو روکنے، جنوبی ایشیائی خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے باعث دیوار برلن کے پاس ملین مارچ ضروری ہوگیا تھا۔ 27اکتوبر کو جرمنی میں ملین مارچ تاریخی ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار کشمیر پی ٹی آئی نارتھ زون کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر پرویز محمود چوہدری نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اس ملین مارچ کو کسی جماعت یا فرد کیلئے نہ تصور کیا جائے بلکہ اس کو خالصتاً کشمیر کاز تصور کیا جائے انہوں نے برطانیہ سمیت پورے یورپ کے اوورسیز سے اپیل کی ہے کہ وہ27اکتوبر جرمنی میں ملین مارچ میں بھرپور شرکت کریں کیونکہ یہ ملین مارچ ماضی کے ملین مارچوں کی نسبت زیادہ اہمیت کا ہوگا، کیونکہ مقبوضہ کشمیر میں آئے روز بھارتی افواج ظلم و استبداد کا بازار گرم کیے ہوئے ہے اور لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت کشیدہ صورتحال میں بین الاقوامی سطح پر ملین مارچ ضروری تھا۔ 27اکتوبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ملین مارچ مسئلہ کشمیر کے لئے اہم پیش رفت ثابت ہوگا۔
تازہ ترین