• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر پور خاص اور گرد ونواح میں گٹکے کا کاروبارکھلے عام جاری

میرپورخاص(نامہ نگار) میر پور خاص اور گرد ونواح میں ملکی اور اسمگلنگ شدہ مضر شدہ گٹکے،مین پری اور سگریٹ کا کاروبارکھلے عام جاری ہے جبکہ اس کے خلاف پولیس کارروائی کو عوامی حلقےخانہ پری قرار دے رہے ہیں۔۔اطلاعات کے مطابق سندھ کا چو تھا بڑا شہر میرپور خاص اسمگلنگ شدہ گٹکے اور مین پری کی ایک بڑی مارکیٹ بنا ہوا ہےاور یہمیرپورخاص شہرسمیت ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں پان کی کیبنوں،پرچون کی دکانوں اور دیگر مقا مات پر 21سو،پان پراک اور دیگر ناموں سےکھلے عام دستیاب ہے،جبکہ بڑے پیمانے پر اسمگلنگ شدہ مختلف برانڈکی غیر ملکی سگر یٹ کا کاروبار بھی کھلے عام چل رہا ہے، شہر کےوسطی علا قہمیں واقع ایک مارکیٹ بھارتی گٹکے اور مین پری کی خرید وفروخت کا سب سے بڑا مرکزبنی ہوئی ہے،سندھ ہائی کورٹ ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میرپورخاص کے واضع احکامات کے باوجود میرپورخاص سمیت ضلع بھر میں گٹکا ، مین پر ی اور دیگرنشہ آوراشیاء کےگھناؤنے کاروبار میں کوئی بڑی کمی نظرنہیں آئی ہے، عوامی حلقوں کے مطا بق پولیس میں موجود مبینہ کالی بھیڑیں اب بھی منشیات ،گٹکے اور مین پوری کے کاروبار کی سربرستی کررہی ہیں اوروہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی بدنامی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
تازہ ترین