• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال سکھر میں سہولتوں کا فقدان ، مریضوں کو دشواری

سکھر (بیورو رپورٹ) سول اسپتال سکھر میں سہولیات کے فقدان کے باعث زیر علاج مریضوں کومشکلات کا سامنا ہے۔ سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں قائم غلام محمد مہر میڈیکل کالج المعروف سول اسپتال ٹیچنگ اسپتال کی حیثیت رکھتا ہے، جہاں پر خیرپور، شکارپور، کندھکوٹ، جیکب آباد، گھوٹکی، ڈہرکی، اوباڑو، میرپور ماتھیلو سمیت دور دراز علاقوں سے لوگ علاج کے لئے آتے ہیں ، اسپتال میں زیر علاج مریضوں کیلئے لگائے گئے بیڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، بیڈز پر رکھے جانیوالے گدے بھی خراب ہوگئے ہیں جبکہ بیڈز پر چادر بھی نہیں بچھائی جارہی ہے، مریضوں کے ورثاء کے بیٹھنے کے لئے بھی کوئی جگہ نہیں ہے، جبکہ اسپتال کے بیت الخلاء بھی انتہائی خراب ہوگئے ہیں اور صفائی و ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے قابل استعمال نہیں ۔
تازہ ترین