کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)اللہ ڈنہ روڈ پر بہادر خاتون نے پرس چھننے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کے مطابق گزشتہ روز اللہ ڈنہ روڈ کی رہائشی خاتون گھر سے بازار جا رہی تھی کہ دو افراد نےاس سے پرس چھیننے کی کوشش کی ، خاتون نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دونوں کوپکڑ لیاجس پر اہل علاقہ نے دونوں افراد کو قابو کر کے گوالمنڈی پولیس کے حوالے کر دیا پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد سے گزشتہ دنوں فقیر محمد روڈ پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے بھی تحقیقات کر رہی ہے ۔