کوئٹہ (پ ر) قبائلی رہنما میرعلی احمد رئیسانی نے کہاکہ کوئٹہ میں روز بروز ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہورہاہے چھوٹے سے کام کے سلسلے میں کئی گھنٹے ضائع ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام ذہنی کوفت میں مبتلا ہوچکے ہیں یہاں تک کہ ایمبولینسز میں سوار مریض کے رشتہ داروں کو کوفت ہوتی ہے اور کئی مریض بروقت ہسپتال بھی نہیں پہنچ پاتے اعلیٰ حکام سے گزار ش ہے کہ وہ ٹریفک مسائل میں دلچسپی لیکر کوئٹہ کے عوام پر مہربانی کریں کئی ٹریفک اہلکار روڈ کے کنارے کھڑے ہوکر پھنسے ہوئے ٹریفک نظارہ کرتے رہتے ہیں یا پھر کچھ ذاتی مصروفیات میں لگے رہتے ہیں اگر ٹریفک اہلکاروں کی کمی ہے تو خدارا اس کو پورا کیاجائے کیونکہ اس سے طلباء علماء ڈاکٹرز تاجر اور کوئٹہ کےغریب عوام کا بہت سا وقت ضائع ہورہاہے۔