کوئٹہ کے سرکاری اسپتالوں میں بولان میڈیکل ٹیچرزایکشن کمیٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں او پی ڈی میں 3 گھنٹے کی ہڑتال شروع کردی،ہڑتال کےباعث مریضوں کو شدید پریشانی کاسامنا ہے۔
بولان میڈیکل ٹیچرزایکشن کمیٹی کی جانب سے کوئٹہ کے چار ٹیچنگ اسپتالوں سول، بی ایم سی، فاطمہ جناح اورہیپلرزآئی اسپتال میں دو گھنٹے کی علامتی ہڑ تال کی جارہی تھی، جس کےدورانیہ میں میں آج سے ایک گھنٹہ کااضافہ کردیاگیاہے اب ہڑتال صبح آٹھ بجے سے گیارہ بجے تک کی جار ہی ہے۔
ہڑتال کے باعث اسپتالوں کی او پی ڈیز بند ہیں، جہاں مریضوں کا رش لگا ہوا ہے اور انہیں سخت پریشانی کا سا منا ہے۔
ایکشن کمیٹی کے ر ہنما پروفیسر نقیب اللہ کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے ٹیچنگ کیڈر کےڈاکٹروں کے خلا ف مبینہ کارروائی کاسلسلہ بند کیا جائے۔
ٹراماسینٹرمیں ضروری سہولیات کی فراہمی، سینٹر میں جونئیر میڈیکل ڈائریکٹر کی جگہ ٹیچنگ فیکلٹی کے سینئر رکن کو تعینات کیاجائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کئے گئے تو ہم اپنے احتجاج کو وسعت دیں گے۔