• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیما ، دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ بارتیار کرلی گئی

اگر آپ چاکلیٹ کھانے کے دیوانے ہیں تو پیرو پہنچ جائیے کیونکہ لیمامیں دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ بار تیار کر لی گئی ہے ۔

جی ہاں پیرو کے دارالحکومت لیمامیں درجنوں ماہر شیفس نے دنیا کی سب سے بڑی چاکلیٹ بار تیارکرکے ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

اس مزیدار چاکلیٹ کی تیاری میں دو ٹن کوکو پاؤڈر، 7سو کلوچینی،ایک ہزارپانچ سو لیٹردودھ،سینکڑوں کلو بادام اور چاکلیٹ بٹر سمیت دیگر اجزاء استعمال میں لائے گئے۔

ماہر شیفس کی تیار کردہ اس چاکلیٹ بار نے ناصرف بچوں سمیت موقع پر موجودد حاضرین کو دنگ کردیا بلکہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کروالیا۔

 

تازہ ترین