• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’ تھور ریگنوروک‘ کا سڈنی رنگا رنگ پریمیئر

آسٹریلوی شہرسڈنی میں ہالی ووڈ بلاک بسٹر سپر ہیرو فلم تھور کے سیکوئل ’تھور ریگنو روک‘ کے رنگا رنگ ریڈ کارپٹ پریمیئر کا انعقاد کیا گیا۔

اس رنگا رنگ تقریب میں اداکار کرس ہیم سورتھ سمیت فلم کی دیگر کاسٹ نے شرکت کرکے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

ہدایتکارٹیکا ویٹیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سپر ہیرو تھورکے گرد گھوم رہی ہے جس سے اس کا ہتھوڑا چھین کر ایک سیارے پر قید کردیا جاتا ہے اور تھور اپنے ہتھوڑے کر بغیر دشمنوں سے مقابلہ کرنے کے لیے نکل پڑتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کرس ہیم سورتھ، ٹام ہیڈلسٹن، اینتھونی ہاپکنز، کارل اربن، ادریس ایلبا اور ٹیسا تھامپسن شامل ہیں۔

کیون فیج کی پروڈیوس کردہ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور یہ فلم 3نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

تازہ ترین