کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کو ختم کرانے کے لئے ملک میں موجود فٹبال کے دونوں گروپوں کو ایک پیج پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، پیر کو لاہور میں پی اوا ے کی جنرل کونسل کا اجلاس صدر لیفٹینٹ جنرل (ر) عارف حسن کی صدارت میں ہوا جس میں سکریٹری خالد محمود، اور سندھ سے احمد علی راجپوت، آصف عظیم اور وسیم ہاشمی نے نمائندگی کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فٹبال میں قومی سطح پر دھڑے بندی کے خاتمے کے لئے پی او اے ایک کمیٹی تشکیل دے گی جو دونوں فریقوں کے موقف کو سننے کے بعد نئے الیکشن کرائے گی جس کے بعد معطلی کے خاتمے کے لئے فیفا سے رابطہ کیا جائے گا، اجلاس میں 33 ویں قومی گیمز کوئٹہ میں ہی آئندہ سال21 سے 29 اپریل تک کرانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے لئے حکومت بلوچستان نے فنڈ جاری کردئیے گئے، اجلاس میں پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی الحاق کی درخواست کو مسترد کردیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگڈئیر (ر) رشید ملک، احمد علی راجپوت کے بھائی اور آئی او سی کے نمائندے سید شاہد علی کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا۔