• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ سبی شاہراہ کے پل کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام

Quetta Sabi Highway Bridge Failed Attempt To Blow

ضلع بولان کے علاقے گوکرت کے قریب کوئٹہ سبی شاہراہ کے پل کو بم سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، بم ڈسپوزل اسکوارڈ نے پچاس کلو وزنی بم برآمد کرکے ناکارہ بنادیا ۔

لیویز ذرائع کے مطابق ضلع بولان کے علاقے گوکرت کے قریب نامعلوم افراد نے کوئٹہ سبی شاہراہ پر پنجرہ پل کے نیچے ایک بوری میں 50 کلو وزنی ریموٹ کنڑول بم نصب کررکھا تھا ۔

اطلاع ملنے پر لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈسپوزل اسکوارڈ نے بم کو ناکارہ بنادیا جس کے بعد ٹریفک کی آمد ورفت بحال کردی گئی۔

لیویز اور ایف سی نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

تازہ ترین