• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹرعاصم سمیت دیگرملزمان کیخلاف 17ارب کرپشن کیس کی سماعت20 اکتوبر تک ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم سمیت دیگر ملزمان کیخلاف17ارب کرپشن کیس کی سماعت سابق چیف جسٹس اجمل میاں کے انتقال کے باعث بیس اکتوبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت میں17ارب کرپشن کیس میں ڈاکٹرعاصم سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سماعت ہوئی۔ عدالت میں بشارت مرزا اوردیگر ملزمان پیش ہوئے۔عدالت میں وکلا کی جانب سے استدعا کی گئی کہ سابق چیف جسٹس اجمل میاں کا انتقال ہوگیا ہے،کیس کی آج سماعت نہ کی جائے۔ واضح رہےکہ نیب کو عدالت نے گزشتہ سماعت میں اصل دستاویزات کے ساتھ پیش ہونےکا حکم دیا تھا۔
تازہ ترین