• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسقط، پاک،افغان،امریکا،چین مذاکرات بے نتیجہ، کوشش جاری رکھنے کا عزم

مسقط(خبرایجنسی) افغانستان میں دیرپا امن کے حصول اور مسئلے کا حل سیاسی مذاکرات کے ذریعے تلاش کرنے کےلئے 4ملکی گروپ کاچھٹا مشاورتی اجلاس، پاکستان کے موقف کی بھرپور پذیرائی،شرکاءنے مشترکہ اہداف کے حصول کےلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااظہارکیا تاہم اجلاس بےنتیجہ رہا، پاکستان کی نمائندگی سیکریٹری خارجہ نے کی۔ادھر مشاہد حسین سید نے کہا ہےکہ وہ سمجھتے ہیں پاک فوج کے سربراہ کے دورہ کابل کے بعد یہ تعطل ٹوٹا ہے، مذاکرات ہی افغانستان میں امن کا واحد راستہ ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق افغانستان، پاکستان، امریکہ اور چین پرمشتمل چارفریقی گروپ کاچھٹااجلاس تقریباً ڈیڑھ سال کے وقفے کے بعدپیر کو عمان کے دارالحکومت مسقط میں ہو ا جس میں پاکستان کی نمائندگی سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی۔ رپورٹ کے مطابق اجلاس میں افغانستان کے مسئلے کے حل کےلئے پاکستان کے موقف کوبھرپورپذیرائی ملی ہے جبکہ شرکاءنے امن کے مشترکہ ہدف کے حصول کےلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااظہارکیا۔ ادھر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین مشاہد حسین سید نے امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوش آئند پیش رفت ہے کہ افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کے لئے کوششوں کا ایک بار پھر آغاز ہوا ہے۔
تازہ ترین