• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Kashmir Million March Will Be Held In Berlin

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری 27 اکتوبر کو جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ملین مارچ کی قیادت کریں، ملین مارچ سے تحریک آزادی کشمیر پر مثبت نتائج مرتب ہوں کے اور بھارت کے زیر تسلط کشمیریوں پر ظلم و ستم کے بارے میں دنیا کو مزید آگاہی ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کشمیر ونگ کے چیف اور معروف کشمیری رہنما زاہد ہاشمی و دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس وقت مسئلہ کشمیر عالمی امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے اس کا اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل نکالنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں بھارت نے کشمیری عوام پر ظلم و ستم کی داستان رقم کر کے اس خطے میں سب سے بڑے دہشت گرد ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

تحریک آزادی کشمیر اور مظلوم کشمیریوںکے لئے خدمات پر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کو خراج تحسین پیش کیا گیااور فرانس کی تمام کشمیری کمیونٹی اور تمام سیاسی، سماجی، مذہبی تنظیموں کے قائدین و کارکنان اور عام لوگوں سے ملین مارچ میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی۔

اس موقع پر کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کرنے کی کوشش پر زور دیا گیا اور کہا گیا کہ ماضی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتیاط سے اس کام کو آگے بڑھایا جائے.

اس موقع زاہد ہاشمی نے اعلان کیا کہ 29 اکتوبر پیرس میں مارچ یا مظاہرہ کیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت مشتاق خان جدون نے گی جبکہ ملک مشتاق پاشا، میاں ذوالفقار جیالہ، پرویز چوہدری، کامران یوسف گھمن، محمد اشرف گوندل، منیر ملک، گلزار لنگڑیال، محترمہ آصفہ ہاشمی، محترمہ شہلارضوی، ظاہر گورائیہ، چوہدری نعیم اور صابزادعتیق الرحمن نے اجلاس سے خطاب کیا۔

 

تازہ ترین