• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،نثار کھوڑو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) تاجر اور صنعتکار برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،تاجروں نے امن و امان کے مخدوش حالات میں بھی اپنی دھرتی نہیں چھوڑی‘ صنعت و تجا رت عام شہریوں کے روزگار کا ذریعہ ہیں‘ کراچی اور حیدرآباد کی رونقیں لو ٹ آئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر خو راک نثار احمد کھو ڑو نے حیدرآبا د چیمبر میں تاجر و صنعتکاربرادری سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹ‘ سیسی‘ لیبر ڈپارٹمنٹ اور محکمہ تحفظ ماحولیات حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی مشاورت سے صنعتکاروں کے مسائل کا فو ری ازالہ کریں‘ انڈسٹریل سیکٹر وہ ترقی حاصل نہیں کر سکا جو اس کا مقام ہونا چاہئے‘ سندھ کی 7 ہزار بیمار صنعتوں کی بحالی نہیں ہو رہی‘ نئی صنعتیں بھی کم لگ رہی ہیں‘ آپریشنل صنعتی یونٹ میں مسائل کا سامنا ہے‘ صنعتکاروں کے تعاون سے سندھ میں بیروزگا ری کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے‘ ڈیولپمنٹ اسکیمیں پو ری نہیں ہوتیں ان کو پو را کرنے کی کوشش کررہے ہیں‘ حیدرآباد سندھ کا دل ہے‘ شہر کی ڈیولپمنٹ ہونی چاہئے‘ وزیر اعلیٰ سندھ سے ترقیا تی اسکیم پر بات کریں گے‘ صفائی کے انتظامات ترجیحی بنیا دو ں پر ہونے چاہئے، حیدرآباد چیمبر سیکریٹریٹ کی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے قطعہ اراضی کے معاملے کوبھی حل کریں گے‘ صوبہ سندھ گندم کی پیداوار میں خود کفیل ہے‘ حکومت نے 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم اہداف سے 2لاکھ ٹن گندم کی خریداری کی‘ کاشتکا روں کو گندم کی پیداوار پر مراعات دے رہے ہیں، رواں سال 5 لاکھ میٹرک ٹن گند م ایکسپور ٹ کی جائے گی۔
تازہ ترین