• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر سندھ اسمبلی کی جانب سے نازیبا الفاظ کا استعمال،پی پی سربراہ،چیئرمین الیکشن کمیشن اور دیگر سے جواب طلب

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآبادسرکٹ بینچ نے ووٹوں اور ووٹروں سے متعلق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی جانب سےانتہائی نازیبا الفاظ کے خلاف دائر دو الگ الگ آئینی درخواستوں کو سماعت کیلئےمنظورکرکے چیئرمین الیکشن کمیشن ‘ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری‘ وزیراعلیٰ سندھ‘ چیف سیکریٹری سندھ‘ آئی جی سندھ اورآغا سراج درانی کونوٹس جاری کرکے 20اکتوبر کو جواب طلب کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ حیدرآبا دسرکٹ بینچ میں سندھ نیشنل تحریک کے سربراہ اشرف علی نوناری اورسابق یوسی نائب ناظم ٹنڈوالہ یار علی نواز چوہان ‘سماجی رہنما ذوالفقار ہالیپوٹہ‘ سیما ناز شیخ اور رخسانہ کو ثر رندھاوا کی جانب سے دائر 2الگ الگ آئینی درخواستوں میں کہا گیا ہے کہ13اکتوبر 2017ءکو سوشل میڈیا پرایک وڈیو جاری ہوئی ہے جس میں شکار پور سے منتخب رکن اور اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے ووٹوں کے حوالے سے انتہائی غیراخلاقی‘ غیر مبذبانہ الفاظ استعمال کئے ہیں آغا سراج درانی نے آئین کے آرٹیکل 113اور 62/63کی خلاف ورزی کی ہےانہیں اسپیکر شپ اور اسمبلی کی رکنیت کےلئے نااہل قراردیاجائے۔
تازہ ترین