• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ مال کےملازم کی درخواست ضمانت پرنیب ملتان سے 24 اکتوبرکو ریکارڈطلب

ملتان (سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ کے ڈویژن بنچ نے ڈی جی خان سرکاری اراضی کرپشن کیس میں محکمہ مال کےملازم کی درخواست ضمانت پرنیب ملتان سے 24 اکتوبرکو ریکارڈطلب کرلیاہے۔فاضل عدالت میں گردوارحلقہ کوٹ چٹھہ محمدنواز نے درخواست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کی تھی کہ نیب ملتان کی جانب سے 37 کنال قیمتی شہری اراضی کی الاٹمنٹ کے معاملہ میں درخواست گذار کو بھی ملوث کرکےگرفتارکرلیاگیاہے جبکہ ریکارڈکے مطابق درخواست گذارکا اس معاملہ سے کوئی بھی تعلق ثابت نہیں ہوتاہے اورکوئی ریکارڈ اس کے خلاف موجودنہیں ہے۔
تازہ ترین