کوئٹہ (آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان مابت کاکا کے مطابق 27اکتوبر پشین جلسہ عام کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں ،پارٹی ذمہ داران ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم میں مصروف ہیں تمام اضلاع میں ورکرز کنونشن ،شمولیتی اجتماعات منعقد کئے جارہے ہیں ،اس سلسلے میں 22اکتوبر ضلع زیارت ڈسٹرکٹ کونسل ہال ،23اکتوبر برشور مرغہ زکربازئی ،رود ملازئی ،سنزلہ ،حرمزئی ،24اکتوبر نگاندہ ،بلوزئی ،خانوزئی ،منزری ،سمیزئی ،25اکتوبر ہٹھیان ،بوستان ،پشین سٹی ،تورہ شاہ اور کربلا میں ورکرزکنونشن منعقد کئے جائینگے ۔