• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجم سیٹھی آج وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کریں گے

Najam Sethi Will Meet Chief Minister Sindh Today

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی آج کراچی میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے، ملاقات کے دوران پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی میں کرانے کے لیے سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر بات چیت ہوگی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کراچی میں بھی پاکستان سپر لیگ کے میچز کرانا چاہتا ہے ، خواہش ہے کہ اس سیزن پی ایس ایل کے دو سے چار میچز کراچی میں بھی ہوں ۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کے حوالے سے میڈیا میں منفی خبریں پھلائی گئیں ، فل اسٹرینتھ کے ساتھ ٹیم آئے گی ، میچ سے قبل لاہور میں اے سی سی کا اجلاس بھی ہوگا۔

کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے مزید کہا کہ آئی سی سی کے اجلاس میں پاکستان میں ورلڈ الیون میچز کی سیکیورٹی پر وڈیو بریفنگ دی گئی تھی جسے سب نے سراہا ۔

تازہ ترین