ایشیا ہاکی کپ کے سپرفور مرحلے میں ملائیشیا نے پاکستان کو2کے مقابلے میں 3گول سے شکست دیدی۔پاکستان سپر فور مرحلے کا اپنا دوسرا میچ جنوبی کوریا کے خلاف کل کھیلے گا۔
ملائیشیا کی جانب سے رضی رحیم، شاہرل صباح اور فطری ساری نے ایک ایک گول کیا،جب کہ پاکستان کی جانب سے عمر بھٹہ اور اظفر یعقوب نے ایک ایک گول کیا۔
دسویں ہیرو ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں ملائیشیا نے پاکستان کو 2 کے مقابلے میں 3گول سے شکست دیدی،آج بنگلادیش کے شہر ڈھاکا کے مولانا بھاشانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لئے پاکستان اور ملائشیا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں۔
پاکستان کی جانب سے عمر بھٹہ نے میچ کے پہلے ہی منٹ میں گول کر کے مخالف ٹیم پر 1-0 کی برتری حاصل کرلی ۔ کھیل کے پہلے ہی کوارٹر میں دونوں جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کے گئے اور پاکستان کی جانب سے اظفر یعقوب نے ایک اور گول داغ کر ملائشیا پر2-0کی سبقت حاصل کرلی۔
پہلے کوارٹر کے اختتام سےقبل ملائیشیا نےیکے بعدیگرے 2 گول کر کے پاکستان کیخلاف اسکور 2-2 سے برابر کردیا۔کھیل کے دوسرے کوارٹر کے ابتدائی چند منٹوں میں ملائیشیا نے ایک اور گول داغ کر پاکستان پر سبقت حاصل کی جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہی۔
ملائیشیا کی جانب سے رضی رحیم، شاہرل صباح اور فطری ساری نے ایک ایک گول کیا۔پاکستان سپر فور مرحلے کا اپنا دوسرا میچ (آج)جمعرات کو جنوبی کوریا کے خلاف کھیلے گا۔