• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور : ڈینگی کا ایک اور مریض چل بسا، صوبہ میں ہلاکتیں 56ہوگئی

Peshawar Another Dengue Patient Has Been Killed Death Toll Rate Rise Up To 56 In Provience

خیبرٹیچنگ اسپتال پشاور میں زیر علاج ڈینگی کا ایک اور مریض چل بسا۔ جس سے صوبہ میں مرنے والوں کی تعداد 56ہوگئی ، جبکہ 460مزید افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق ڈینگی بخار سے مزید ایک طیب نامی مریض انتقال کر گیا ہے جو خیبر ٹیچنگ اسپتال میں زیر علاج تھا۔

یونٹ کے مطابق صوبہ میں ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 56 ہوگئی ہے۔بدھ کے روز 1884 افراد کے ٹیسٹ ہوئے جن میں سے 460 میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ۔

ڈینگی سے متاثرہ420افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ، جبکہ 182 افراد صحت یاب ہو کر گھر واپس چلے گئے ہیں ۔

تازہ ترین