• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع مرمت کے نام پر بھی گھنٹوں بندش

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا جبکہ حکومت کے لوڈشیڈنگ کے خاتمےکا عزم دعوئوں تک محدود رہ گیا۔مرمت کے نام پر روزانہ شہر کے متعدد علاقوں میں 5 سے آٹھ گھنٹے بجلی بند رکھی جارہی ہے، اگر آئیسکو کا بجلی بند رکھنے کا گزشتہ روز کا شیڈول دیکھ لیں تو تقریباً آدھا شہر میں مرمت کے نام پر 5 گھنٹے بجلی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا جبکہ شیڈول کی لوڈشیڈنگ اس کے علاوہ ہے۔ ادھر حکومت کا دعویٰ ہے کہ شہروں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے مگر 6گھنٹےکے شیڈول پر لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے صارفین کا کہنا ہے مرمت کے نام پر 5سے آٹھ گھنٹہ بجلی بند رکھنا بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہے جبکہ بجلی مرمت کرنے والے کہیں نظر نہیں آتے۔ کئی روز سے مسلسل پیرودھائی گرڈ سٹیشن پر روزانہ صبح 9 سے 2 بجے تک لوڈشیڈنگ کی جارہے ہیں اسی طرح فضائیہ فیڈر میں بجلی مرمت کے نام پر بجلی کئی کئی روز مسلسل بند رکھی جاتی ہے جس کی وجہ سے گنجان آباد علاقے مسلم ٹائون اور اردگرد میں مسلسل بجلی بند رہتی ہے۔
تازہ ترین