کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کی دہری شہریت کیس میں وفاق کو جواب داخل کرنے کیلئے 17نومبر تک مہلت دیدی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں دو رکنی بینچ کے روبرو بدھ کو سابق وفاقی وزیر داخلہ و سینیٹر رحمن ملک کی دہری شہریت سے متعلق کیس میں بریت کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وفاق کے وکیل نے دلائل دینے کیلئے عدالت سے مہلت طلب کرلی۔ وفاق کی جانب سے مہلت طلب کرنے پر عدالت نے سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔