• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک فیملی کے ٹرائل اور انصاف کا تماشہ نہ بنایا جائے،مریم نواز

Dont Make A Mockery Of Justice Maryam Nawaz

مریم نواز نے کہا ہے کہ ایک فیملی کے ٹرائل اور انصاف کا تماشہ نہ بنایا جائے، اگر کوئی ملی بھگت ہے تو سزا سنادیں، ہم آئین، قانون اور عدالتوں کے احترام میں یہاں آئے ہیں۔

احتساب عدالت کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ بڑے بڑے ڈبوں والے ثبوت کہاں چلے گئے، کیس میں فیصلہ پہلے ہوگیا اور مقدمہ بعد میں چل رہا ہے، کھلے دل، صبر اور حوصلے کے ساتھ ٹرائل کا سامنا کررہے ہیں لیکن ایک دن احتساب کا بھی احتساب ہوگا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ پارٹی میں پالیسی اب بھی نوازشریف کی چل رہی ہے، پارٹی متحد ہے اور پارٹی کو توڑنے والے خود ٹوٹ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر لندن فلیٹس ریفرنس پر میاں نوازشریف، مریم نواز اور ان کے شوہر محمد صفدر پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

 

تازہ ترین