• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم اونلی دی بریوکل سینماگھروں کی زینت بنےگی

حقیقی واقعات کی منظر کشی کرتی ہالی وڈ کی نئی ڈرامہ 'اونلی دی بریوکافائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

ہدایتکارجوزف کوسنسکی کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے فائر فائٹر کی زندگی پر مبنی ہے جو 2013میں ایریزونا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بجھاتے ہوئے 19فائر فائٹرز کی ٹیم کے ساتھ مشن پر نکلتا ہے اور اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے پوری ٹیم کے ساتھ جان گنوا بیٹھتا ہے۔

فائر 1991کے بعد امریکا میں لگنے والی سب سے خطرناک آگ تسلیم کی جاتی ہے جسے بجھانے میں فائر فائٹرز کی بڑی تعداد نے حصہ لیا اور19فائر فائٹرز جان سے بھی گئے۔

لورینزو ڈی اورمولی اسمتھ کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں ہالی وڈ اداکارجوش برولن ، مائلز ٹیلر ،جیف برجیز، جیمز ڈیل ، جینیفر کونولی اور نٹالی ہال سمیت دیگر کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔

سنسنی خیز واقعات پر مبنی یہ ڈرامہ فلم کل 20اکتوبر کو کولمبیا پکچرز کے تحت سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔

تازہ ترین