• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:ملیر میں لڑکی پر تیز دھار آلے سے مبینہ حملہ

Another Girl Injured As Knife Attacks In Karachi

کراچی میں لڑکی پر تیز دھارآلے سے حملے کا ایک اور مبینہ کیس سامنے آیا ہے ۔

کراچی کے علاقے سعود آباد میں 20سالہ جاذبہ نامی لڑکی تیز دھار چیز لگنے سے زخمی ہوگئی ۔

جاذبہ نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہا ہے کہ اس پر موٹر سائیکل سوار شخص نے تیز دھارآلے سے حملہ کیا،جس وقت پر حملہ کیا گیا وہ گھر سےکوچنگ سینٹر جارہی تھی۔

لڑکی کے مطابق ملزم نے کریم رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے تھا جبکہ وہ ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا۔

ایس پی شاہ فیصل کا کہنا ہے لڑکی کے ہاتھ پر آنے والا زخم تیز دھار آلے کا نہیں لگتا بلکہ لگتا ہے لڑکی موٹرسائیکل کی ٹکر لگنے سے زخمی ہوئی ہے، تاہم تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین