• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا میں ڈینگی سے متاثرہ مزید دو افراد دم توڑ گئے

2 More Affected By Dengue In Khyber Pakhtunkha Have Been Died

خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید دو افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جس سے رواں سال ڈینگی کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 58ہوگئی ۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں ایک خاتون سمیت 2 افراد ڈینگی سے چل بسے ہیں۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں آفیہ بی بی، کویت ٹیچنگ اسپتال جبکہ لال بادشاہ مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج تھے۔

ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق رواں سال جولائی سے ڈینگی بخار سے وفات پانے والوں کی تعداد 58 تک پہنچ گئی ہے ۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق اسپتالوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 481 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں 122 متاثرہ افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا جبکہ 109 افراد صحت یاب ہو کر اسپتال سے فارغ کر دیئے گئے ہیں ۔ ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق صوبہ کے اسپتالوں میں 408 افراد تاحال زیر علاج ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

تازہ ترین