• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کان کنی پر توجہ سے ملکی معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے،شمس سومرو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ ارضیات کے تحت پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے’’ کان کنی اور ایندھن کی صنعتیں‘‘ کے موضوع پر شیخ زاید اسلامک سینٹر آڈیٹوریم، جامعہ کراچی میںتین روزہ عالمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری مائنز اینڈ منرلزڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ سندھ شمس سومرو نے کہا کہ پاکستان میں سونا، چاندی، تانبا و دیگر دھاتوں کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ اگر کان کنی کے شعبے میں حکومت اور دیگر ادارے توجہ دیں تو اس سے حاصل شدہ خزانے سے ملک کی معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے اور مقامی لوگوں کو ملازمتوں کے کثیر مواقع دستیاب ہوں گے۔ کانفرنس سے چیف آرگنائزر پروفیسر ڈاکٹر وقار حسین ،چیئرپرسن شعبہ ارضیات سیما ناز صدیقی، سیکریٹری سہیل انجم، چیئرمین پاکستان کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر انوار الحسن جیلانی، چیف انسپکٹر مائنز سندھ انجینئر سید ارشاد اے جیلانی اور ترکی کی یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر سیمسینسوگٹ نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین