• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما پیپرز کی تحقیقات کی اہم محرک خاتون صحافی کے قتل کیخلاف مالٹا میں صحافی برادری کا احتجاج

کراچی (نیوز ڈیسک) پاناما پیپرز کی تحقیقات میں اہم کردار ادا کرنے والی خاتون صحافی کے قتل کیخلاف مالٹا میں صحافی برادری نے سڑکوں پر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے، صحافی برادریوں کا کہنا ہے کہ ہم خطرات کیخلاف متحد ہیں، خاتون صحافی ڈافنے کرونا گلیزیہ کے بچوں نے وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے، جمعرات کے روز سیکڑوں صحافی دارالحکومت والیٹا میں پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر جمع ہوئے، انہوں نے اخبارات کے سرورق اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے، مالٹا میں کرپشن بے نقاب کرنے والی خاتون صحافی کو پیر کے روز کار بم دھماکے میں ہلاک کردیا گیا تھا۔ دی ٹائمز آف مالٹا کے ایڈیٹر ہارمان کا کہنا ہے کہ یہ ملکی تاریخ کا بدترین واقعہ ہے۔ سچ کے اظہار پر کسی کو قتل نہیں کرنا چاہئے۔
تازہ ترین