• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ایئرفورس کے670اعلیٰ افسران جدید تربیت لینے کیلئے واشنگٹن روانہ

کراچی (رپورٹ:جاوید رشید)بھارتی ایئرفورس کے چھ سو ستر اعلیٰ افسران جدید ٹیکنالوجی کی تربیت لینے کیلئے منگل کے روز نئی دہلی سے واشنگٹن روانہ ہو گئے ہیں۔ جنگ کو اپنے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ماہ ستمبر 2017میں بھارتی وزارت دفاع نے امریکہ کے محکمہ دفاع کے ساتھ نئی دہلی میں ہونے والی ایک اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں امریکی محکمہ دفاع نے بھارتی ایئرفورس کے ایم ڈپارٹمنٹ کے اعلیٰ افسران کو تربیت دینے پر آمادگی ظاہر کی تھی ۔ امریکی محکمہ دفاع کے نمائندے نے گزشتہ روز بھارتی ایئر چیف سے ملاقات کر کے اپنے محکمہ کی جانب سے تمام امور کے بارے میں آگاہ کر دیا۔ 
تازہ ترین