• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاؤسنگ اسکیم کاچیف ایگزیکٹو دھوکہ دہی اور کرپشن کے الزام میں گرفتار

لاہور (نمائندہ جنگ) نیب لاہور نے گزشتہ روز ایک ہائوسنگ سکیم ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کے چیف ایگزیکٹو فرحان چیمہ کو بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزام میں گرفتار کر لیا ۔ الزام ہے کہ وہ اور دیگر ڈائریکٹرز دھوکہ دہی کے ذریعے غیرقانونی فائلیں فروخت کرتے تھے ۔ ملزمان نے ماڈل ہاؤسنگ انکلیو کو نہ تو ایل ڈی اے سے منظور کروایا نہ ہی ملزمان کے پاس منظور شدہ لے آئوٹ پلان تھا۔محض چند کنال زمین کی ملکیت پر اشتہاربازی سےعوام کو اربوں روپے کے پلاٹس کی بوگس فائلیں فروخت کیں۔ رعائتی واؤچر کے نام پر بھی سینکڑوں لوگوں کو دھوکہ دیا۔ بیرون ملک فرار ہونے کے خدشہ پر ملزم کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔نیب لاہور ملزم کو حصول ریمانڈ کیلیے آج احتساب عدالت کے روبرو پیش کرے گا۔ ملزمان سے لوٹی گئی رقم برآمد کروائی جائے گی۔
تازہ ترین